شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیراجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ 

جسٹس ثمن رفعت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا بھی حکم  دے دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*