شیریں مزاری کی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی، سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں۔ 

شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بچی ایمان کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا تو یہ دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انکی صحت، بچے اور والدہ ان کی ترجیح ہیں، جبکہ اس کے علاوہ اور کوئی چیز انکے لیے اہم نہیں۔

شیریں مزاری نے یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس کا اختتام کردیا کہ انکی طبیعت بہتر نہیں لگ رہی۔ 

سابق وفاقی وزیر اپنا اعلان کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*