
نیب کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کلفٹن سے پکڑے گئے
اکبر روڈ ماشا اللہ گودام کے قریب پولیس نے گشت کے دوران تین مشکوک افراد کو روکا، تینوں نے خود کو فوج کا اہلکار ظاہر کیا
ملزما ن نے جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز بھی شو کرائے، تفتیش پر تینوں جعلی ثابت ہوگئے
گرفتار شدگان سے تفتیش جاری،کلفٹن سے گرفتار ملزمان نیب کا نام استعمال کرکے شہریوں سے بھتے وصول کرتے تھے، پولیس
کراچی ( کرائم رپورٹر) کلفٹن پولیس نے، قومی ادارے نیب کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار کرلئے شیر شاہ پولیس نے تین جعلی ISI ایجنٹس کو گرفتار کرکے .جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور ATM کارڈز وغیرہ برآمد کرلئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیر شاہ کے علاقے اکبر روڈ، ماشائ اللہ گودام کے پاس دوران گشت پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے تین موٹر سائیکل سوار افراد کو روکا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر تینوں ملزمان نے پاکستان آرمی سے اپنی وابستگی ظاہر کی اور آرمی سروس کارڈز بھی شو کروائے پولیس کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ ان کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور ATM کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں ملزمان کے پاس سے کل رقم 61,900 روپے اس کے ساتھ 4 عدد بینک کے چیک اور ایک عدد رولیکس گھڑی برآمد ہوئی ہے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے کلفٹن پولیس نے، قومی ادارے نیب کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار گینگ میں شامل ایک ملزم نے مدعی نصیر یاسین کو فون کیا اور اپنی شناخت بطور نیب افسر بتا کر رقم کا مطالبہ کیامدعی نے ملزمان کو رقم وصول کرنے کے لئے بلوا کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتارملزمان کی شناخت جمیل ولد حنیف اور بلال ولد فیصل کے نام سے ہوئی جنہیں ان کے گینگ کے دیگر 2 ساتھیوں ثاقب اور جاوید نے رقم وصول کرنے بھیجا تھاملزم جاوید اور ثاقب تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جنکی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے