شیخ رشید نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر شیئر کردی

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔

شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی مسجد نبویﷺ میں  حاضری  کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا  ہےکہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*