شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر اداکاروں کا ردعمل

پاکستانی اداکار جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں کچھ ستاروں نے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بھی پیغامات شیئر کیے۔

پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر خاصی ناراض دکھائی دیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور شہباز شریف کو وزیر اعظم ماننے سے ہی انکار کردیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آپ میرے وزیر اعظم نہیں ہیں۔

معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پر امید دکھائی دیے۔

انہوں نے شہباز شریف کو 23ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ امید کرتا ہوں آپ اس ملک کی بہترین خدمت کریں گے۔ 

ٹوئٹ کے آخر میں فہد مصطفیٰ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

اداکارہ حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*