شہباز شریف کو ووٹ دوں گا، عامر لیاقت کا اعلان

رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔

عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میں اپوزیشن اور فوج کے ساتھ ہوں۔

نہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ دیا جارہا ہےکہ آج ووٹنگ نہیں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ آج ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

عامر لیاقت نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، خان کے ساتھ نہیں۔

عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے اپنے حالیہ ٹوئٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ میں نے منفرد نہیں صحیح ٹوئٹ کیے ہیں ، اگر کسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنا ہے تو کرے میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*