لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات میں قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
Loading...