شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کر گئے۔

شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ  میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کر گئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔

 شگفتہ اعجاز کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی چند ماہ سے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*