شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے

بہت ضروری فیملی معاملہ ہے، عارضی طور پر امریکا جارہا ہوں، شکیب الحسن

بنگلہ دیشی آل راو¿نڈر کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

کراچی)اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی آلراو¿نڈر شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے۔شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے، وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے اسکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آل راو¿نڈر کی پشاور زلمی کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پلے آف میں واپسی متوقع ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں عارضی طور پر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جارہا ہوں، میں بہت ہی ضروری فیملی معاملہ ہے، پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر پشاور زلمی کو پھر سے چیمپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*