شمالی وزیرستان، اسپن وام میں آپریشن، دہشتگرد مارا گیا

سیکیورٹی فورسز نےخیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن کو سراہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*