بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو 15 سال بعد ممبئی کی عدالت نے فحاشی سے متعلق جرائم سے بری کر دیا ۔
سال 2007 میں شلپا کے خلاف فحاشی کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب راجستھان میں ایک تقریب کے دوران ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر نے سرعام انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔
بھارت میں اس پر کافی ہنگامہ ہوا اور اس کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد راجستھان کی ایک بھارتی عدالت نے دونوں کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔
ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق، شلپا نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی، مجسٹریٹ مطمئن تھے کہ شیٹی کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔
پیش کردہ تمام دستاویزات کو غور سے دیکھنے کے بعد عدالت نے شلپا کو جرم سے بری کر دیا۔