بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اِن کے شوہر راج کندرا 90 لاکھ روپے کے فراڈ اور سونے کی سرمایہ کاری سے متعلق دھوکا دہی کے نئے الزامات کی زد میں آگئے ہیں۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا متعدد بار الزامات اور عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا ’ٹائم آف انڈیا‘ کے مطابق شلپا اور راج کندرا تازہ ترین تنازع میں پھنس گئے ہیں، اس بار اس جوڑی کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان کے شوہر کے خلاف ایک تاجر کی جانب سے لگائے گئے ایک بلین دھوکا دہی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کریں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک حکم میں، ایڈیشنل سیشن جج این پی مہتا نے کہا ہے کہ شلپا شیٹی، راج کندرا اور ان کی کمپنی ’ستیوگ گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ساتھ ساتھ ان کے دو ڈائریکٹروں اور فرم کے ایک ملازم کے خلاف قابل شناخت جرم کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت دھوکا دہی اور قانون کی مجرمانہ خلاف ورزی کے لیے ایف آئی آر درج کی جائے۔
راج کندرا اور ان کی اہلیہ کے خلاف شکایت بلین ٹریڈرز نے ایڈووکیٹ ہری کرشن مشرا اور وشال اچاریہ کے ذریعے درج کروائی ہے۔
درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کندرا اور شیٹی نے 2014ء میں ایک اسکیم متعارف کروائی تھی جس میں اس جوڑے نے متعدد افراد کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اس مشہور جوڑے نے ابھی تک اس معاملے پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے
Loading...