شاہ ویر نے شہرت سنبھالنے کیلئے کیا جتن کیے؟ یوٹیوبر کا انٹرویو میں انکشاف

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار شاہ ویر جعفری نے شہرت کے منفی اثرات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

شاہ ویر ان دنوں اپنی پہلی فلم ‘بارہواں کھلاڑی’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی میں بنائی جانے والی فلم ہے۔

اداکار کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گھر اور اطراف کی اسٹوریز پوسٹ کرتا تھا جس سے مداحوں کو میری رہائش گاہ کے بارے میں علم ہوگیا، ہر دن میرے گھر ڈیڑھ سو کے قریب لوگ ملنے آتے ہیں۔شاہ ویر نے مزید کہا کہ کچھ مداح ایسے بھی ہوتے ہیں جو بہاول پور، امریکا یا کسی دوسرے شہر سے ملنے کینیڈا آتے ہیں اور یہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی صورتحال ہوتی ہے جس سے مجھ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے نہیں پتا کہ شہرت کو کس طرح ہینڈل کیا جاتا ہے، عقل و جنون میں بہت معمولی فرق ہوتا ہے، آپ تھکے ہارے گھر آئیں اور پھر وہاں آپ سے کوئی ملنے کھڑا ہو تو آپ اسے نا نہیں کرسکتے۔

اداکار نے کہا کہ شہرت انسان میں تکبر بھی لاتی ہے، فرض کریں کہ ایک مجمع ہو اور کوئی شخص آپ سے بدتمیزی کرے تو آپ کے دل میں یہ ضرور آئے گا کہ میں قابل اور اتنا بڑا شخص، یہ مجھ سے کیسے غلط رویہ اختیار کرسکتا ہے۔شاہ ویر جعفری نے اعتراف کیا کہ شہرت انسان کو پاگل کردیتی ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے میں نے میڈیٹیشن (مراقبہ) کیا، میرے ایک دوست گھر آتے ہیں اور وہ مجھے مینٹل ٹریٹمنٹ دیتے ہیں، کہ تم حقیقت میں کون ہو اور کہاں سے آئے ہو، وہ مجھے زمین پر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی شہرت سے محظوظ ہوتا ہوں کیونکہ میں زمین پر رہنے کی کوشش کرتا ہوں، میں کہیں بھی جاؤں تو یہ ذہن میں رکھتا ہوں کہ وہ انسان نہیں بننا کہ جس سے لوگ محبت کرتے ہیں بلکہ ایسے انسان بنو جو کہے کہ میں سوچ نہیں سکتا کہ مجھے اتنے لوگ محبت کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*