شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سے دوری کیوجہ خود ہی بتا دی

بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سے پانچ ماہ کی طویل دوری کی وجہ بالآخرخود ہی بتا دی۔

گزشتہ روز کنگ خان شاہ رخ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی آنے والی نئی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، جس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ ٹوئٹر پر بھی فعال ہوگئے۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

اس دوران ان سے ایک مداح نے سوشل میڈیا سے کئی ماہ غائب رہنے کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیالوں میں غائب تھا۔لائیو سیشن میں ایک اور صارف نے سوال کیا کہ عامر خان کی فلم ‘لعل سنگھ چڈھا دیکھی؟ اس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ ‘ارے یار عامر کہتا ہے پہلے پٹھان دکھا۔

شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا

مداحوں کا طویل انتظار ختم، بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہاجانتا  ہوں دیر ہوچکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*