شارع فیصل پر ٹریفک حادثہ، متعدد افراد زخمی

تیز رفتار کار متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی

کراچی شارع فیصل پرایک اور تیز رفتار کار حادثے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کارساز عوامی مرکز کے قریب پیش آیا ہے، جہاں کار بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے بعد پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس او ٹیپو سلطان واجد کے مطابق تیز رفتار کار نے ایک کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔

ایس او کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمے دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر علاقائی پولیس کے حوالے کردیا ہے، حادثے کے بعد متاثرہ گاڑیاں سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*