رابی پیر زادہ نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات پر ڈھکے چھپے لفظوں میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت سے متعلق کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔
دانیہ شاہ عامر لیاقت پر کوکین کے نشے کا الزام عائد کرچکی ہیں حتیٰ کہ دانیہ نے یہ بھی کہا کہ عامر مجھے نماز پڑھنے نہیں دیتے تھے۔
اس تمام صورتحال پر رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے سجل اوراحد کی طلاق کا بہت افسوس تھا مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ’شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے، اسے سرکس مت بنائیں، ہم سب نے مرنا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے جو لوگ دین کو مجھ سے ذیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا ‘۔
بعد ازاں رابی پیر زادہ نے چند بچیوں کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ کی کہ’ آج کے بچوں کو دانیہ، عامر لیاقت اور بہت سی ایسی باتوں کا پتہ ہے جو ہمیں ان سے چھپانی چاہئیں مگر یہ تصویر دکھا کر پوچھیں کیا وہ بلقیس ایدھی کو جانتے ہیں؟ ہماری چھوٹی سی نیکی صدقہ جاریہ ہے، اچھائی پھیلانا ہم پر فرض ہے اور باعثِ ثواب ہے؟‘