سی ٹی ڈی کراچی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائیاں، کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے شہر کے دو مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دو دستی بم اور ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ےترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد شہر میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پہلی کارروائی میں بھارتی اسپانسر کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن کراچی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے پہلی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ساجد یوسف ولد محمد یوسف اور شوکت علی عرف شوکی ولد حضور بخش کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کی مطابق مشترکہ ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دو تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے کمانڈر کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔ دونوں دہشگردوں کو لسبیلہ چوک بس اسٹاپ کے قریب چھابہ مارکر گرفتار کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشتگرد اپنے کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھے اور بارودی مواد کے ذریعے شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسری کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا دہشےگرد گرفتار

سی ٹی ڈی آپریشن کراچی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے دوسری کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق کے شبہے میں ایک دہشتگرد داد محمد عرف عادل ولد جلات خان کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کر چکا ہے اور اپنے کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ اولڈ سبزی منڈی کے مقام پرچھا بہ مرا جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

برآمد شدہ دھماکا خیز مواد

مشترکہ کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے درج ذیل مواد برآمد کیا گیا:

  1. دو عدد دستی بم۔
  2. ایک عدد تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)۔

مقدمات کی تفصیلات

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں درج ذیل مقدمات درج کیے گئے ہیں:

  1. مقدمہ الزام نمبر 95/2026: دفعہ 4/5 ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 اور دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت۔
  2. مقدمہ الزام نمبر 96/2026: دفعہ 4/5 ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 اور دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت۔
  3. مقدمہ الزام نمبر 97/2026: دفعہ 4/5 ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 اور دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت۔

اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان

مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلیٰ حکام نے متعلقہ اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*