سیالکوٹ میں پولیس نے ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 14 سالہ لڑکے کو 8 گھنٹے بعد بازیاب کرا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے نواحی گاؤں ملوکے چک میں 14 سالہ اطہر کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان طاہر اور حسنین نے مغوی لڑکے کے والد سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اور مغوی لڑکے کو بازیاب کرا لیا۔