
پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کےلیے متبادل ٹریفک روٹ کی مناسب حکمت عملی نہ ہونے سے لاکھوں شہری پریشان
لوگوں کو بد ترین ٹریفک جام کا عذاب سہنا پڑا ۔دو گھنٹوں سے زائد وقت تک گاڑیاں اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوئیں
ایندھن ختم ہونے کے باعث بیشتر گاریاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کے غیر معمولی دباو¿ پر بے بس
اسٹیڈیم کے اطراف کی شاہراہیں کئی گھنٹے قبل بند، متعدد سڑکیں ترقیاتی کاموں اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے رکاوٹ بنی رہیں
کراچی (کرائم رپورٹر)پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کے لیے سڑکوں کی بندش اور متبادل ٹریفک کے لیے مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے باعث لاکھوں شہریوں کو بد ترین ٹریفک جام کا عذاب سہنا پڑا دو گھنٹوں سے زائد وقت تک گاڑیاں اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ ایندھن ختم ہونے کے باعث بیشتر گاریاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار بھ ٹریفک کے غیر معمولی دباو¿ پر بے بس نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میں شروع ہونے والے میچز کی سییکورٹی کے باعث حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کے لیے جانے والی شاہراہ کو میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹوں پہلے بند کردیا گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں اور سیوریج کے جمع ہونے والے پانی نے لاکھوں شہریوں کی زندگی مزید پریشانی میں مبتلا کردی۔ جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانےو الے شہریوں کی گاڑیاں دو گھنٹوں سے زائد تک ٹس سے مس نہ ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشککلات کا سامان کرنا پڑا۔حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی شاہرہ کی سروس روڈ پر ہوٹل والوں کے پتھاروں کی تجاوزات نے صورتحال مزید مشکلات کردیں اور شہریو ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اندر کے علاقوں کی طرف چلے گئے جہاں کئی دنوں سے جمع سسیوریج کے پانی کے نتیجے میں ان علاقوں میں بھی بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بہشتر مقامات پر گاریون میں ایندھن ختم ہونے سے گاریان وہاں پھنس گئیں اور لوگوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔