سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ: فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  10گرام سونےکی قیمت 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت112 ڈالربڑھ کر4427 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کا بھاؤ 7 دن میں 33 ہزار روپے گرنے کے بعد آج آٹھویں روز 11 ہزار روپے بڑھا ہے۔

عالمی مالی منڈیوں کے سرمایہ کاروں کی نظریں 4 ستمبر کو جاری ہونے والے امریکا کے نان فارم پے رول ڈیٹا پر مرکوز ہے۔

جولائی میں 25 ہزار افراد کے روزگار سے نکالے جانے پر سونے کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان تھا۔ اس رجحان کو چیئرمین فیڈرل ریزرو بینک کیون وارش کے بیان نے گزشتہ 7 روز سے منفی کئے رکھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*