
کراچی: ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپےکم ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 18 ڈالرکم ہوکر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہے۔
