سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ مہندی سے پہلی تصویر سامنے آگئی

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہیں۔شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی رسمِ مہندی کی پہلی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے تھے لیکن ان کے دوستوں نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سوناکشی اور ظہیر اقبال کی ہلدی و مہندی میں شرکت کرنے والے ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔جعفر علی منشی نامی اس جوڑی کے ایک دوست نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ فوٹو جرنلسٹ پالو پلیوال نے دولہے راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مہندی کی تقریب میں شرکت سے قبل غیر روایتی لباس میں نظر آئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*