سوات: جانور کے مبینہ حملے سے بچی اور خواتین کی موت کی اصل کہانی سامنے آگئی

سوات میں دو خواتین اور بچی کی ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مرنے والوں میں ساس، بہو اور پوتی شامل ہے جب کہ گھر کے مرد مزدوری کی غرض سے پنجاب میں ہیں۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اس سے قبل پولیس نےابتدائی طور پرموت کی وجہ جانورکاحملہ  قرار دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*