سندھ کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پی پی نے ہمارے نکات سے اتفاق کیا: وسیم اختر

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کاکہناہےکہ پیپلز پارٹی نے ہمارے نکات سے 100 فیصد اتفاق کر لیا ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اسمبلی میں قانون سازی ہو تو اسے عوام کے سامنے رکھنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سندھ اور شہری علاقوں کے مسائل حل ہوں، اس لیے پیپلزپارٹی کو جو پوائنٹس دیے ہیں ان پر بات ہوگی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں فوری نوعیت کی چیزیں کی جائیں اور جس میں قانون سازی مطلوب ہے اس کا وقت مقرر کیا جائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پارٹی قیادت کی ملاقات میں کراچی، حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل پر ایم کیوایم پاکستان کامؤقف رکھاگیا، پیپلزپارٹی نے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ مستقل اور بہترروابط پراتفاق کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*