سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ

سندھ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی اور امتحانی نظام میں اےآئی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی اور امتحانی نظام میں اےآئی متعارف کروایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ اےآئی اور جدید ٹیکنالوجی سے ایس پی ایس سی کا امتحانی عمل مؤثر بنایا جائے گا، سوالیہ پرچوں کی تیاری، اسیسمنٹ اور امتحانی ڈیٹا مینجمنٹ میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری انسانی مداخلت کم کرنے کیلئے اےآئی کا استعمال کیاجائے گی، صوبے بھر میں ٹیکنالوجی سے آراستہ ورک اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ورک اسٹیشنز سے امیدواروں کو جدید امتحانی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو گی۔

آصف حیدر شاہ نے واضح کیا کہ آئندہ مراحل میں تعلیمی بورڈز، دیگر امتحانات اور بھرتی میں بھی اےآئی کو متعارف کرایا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*