سندھ حکومت کی کراچی پولیس کے ساتھ زیادتی

صوبے کے دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں 2ماہ پہلے بڑھ چکیں

کراچی کو چھوڑ کر باقی رینجز میں اہلکار 2 ماہ سے اضافہ شدہ تنخواہ لے رہے ہیں

اچی رینج کے ہزاروں پولیس اہلکار محکمے کے سوتیلے رویے سے بری طرح دلبرداشتہ

کراچی ( کرائم رپورٹر) سندھ پولیس کی کراچی پولیس کے ساتھ زیادتی دہشت گردوں سے دلیری سے مقابلہ کرنیوالی کراچی پولیس سندھ کی دیگر پولیس رینجز میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں، کراچی تا حال محروم ہے۔ سکھر، حیدآ?باد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں اہلکاروں کی تنخواہیں 2 ماہ پہلے بڑھ چکیں، پولیس کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے عہدے اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن 4 ماہ پہلے جاری ہوا تھا، کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے عہدوں کی اپ گریڈیشن سے تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔کراچی کو چھوڑ کر باقی رینجز میں اہلکار 2 ماہ سے اضافے کے بعد والی تنخواہ لے رہے ہیں، اپ گریڈیشن سے سندھ پولیس کے کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔کراچی رینج کے ہزاروں پولیس اہلکار محکمے کے سوتیلے رویے سے بری طرح دلبرداشتہ ہیں، محکمہ داخلہ کے بھیجے گئے نوٹیفکیشن پر اکاو¿نٹنٹ جنرل آفس نے دو عملی اختیار کی ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود اپ گریڈ والی تنخواہیں نہیں مل رہیں، دوسری طرف ہم پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں اور لڑیں گے لیکن حکومت ہمارا بھی خیال کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*