کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجے جانے والے کنٹینر سے 180 کلو منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجے جانے والے کنٹینر سے 180 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، یہ منشیات استعمال شدہ کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کے بعد اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*