سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ۔SBCA ,کا کرپٹ آفسر مشتاق ابراہیم سومرو معطل

کراچی (رپورٹ*آغاخالد)
سندھ بلڈنگ کےنیب زدہ ڈائرکٹر ایڈ من مشتاق سومرونے بھی ضلع شرقی میں اپنا سسٹم شروع کردیا ان کے خلاف نیب کو دی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے غفار نامی پرائویٹ شخص کو اپنا بیٹر مقرر کرتے ہوے ایسٹ ضلع میں اپنے نیٹ ورک کا پورا جال بچھادیا ہے مشتاق سومرو کے لئے مشہور ہے کہ چیف سیکریٹری آفس میں عرصہ سے تعینات ایک افسر کی اسے پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر ڈائرکٹرجنرلز سمیت سینئر عملہ کو دبائو میں لے کر من پسند مراعات اور عہدے حاصل کرتا رہتا ہے جبکہ جو افسر یا عملہ اس کے دبائو میں نہ آئے اسے اینٹی کرپشن کے بدعنوان افسران سے جھوٹی انکوائریوں میں پھنساکر بلیک میل کرواتاہے اور یہی رویہ وہ اکثر ڈی جیز کے ساتھ بھی روا رکھتاہے اس طرح وہ سنیارٹی میں آخری نمبروں پر ہونے کے باوجود ڈی جی کی دوڑ میں پہلے نمبر پر آچکاہے موجودہ ڈی جی کو فارغ کرواکر اس کی جگہ لینے کے لئے سنیارٹی میں پہلے نمبر پر ایڈیشنل ڈی جی سیدعلی مہدی کاظمی کا 2جنوری کو دوسری مرتبہ سندھ حکومت میں تبادلہ کروادیاہے جبکہ وہ محکمہ کا ہی بھرتی افسر ہے اور عدالت عظمی کے فیصلہ کے تحت اس کا اصل محکمہ سے باہر تبادلہ غیر قانونی ہے جبکہ مشتاق سومرو سندھ حکومت کا ملازم ہے اور اسے زبردستی محکمہ میں ضم کیاگیا ہے موجودہ ڈی جی اسحاق کھوڑو نے اپنی گزشتہ تعیناتی کے دوران 5 اکتوبر 2022 کو مشتاق سومرو کو اس کے اصل محکمہ سندھ حکومت میں واپس بھیج دیاتھا مگر وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے واپس آگیا اور آتے ہی محکمہ کے ناظم نظم (ڈائرکٹر ایڈمن) کا عہدہ حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ڈائریکٹر حیدر آباد ریجن کابھی چارج اپنے پاس رکھ لیا اس پر بھی تسلی نہ ہوئی تو ضلع شرقی میں اپنے من پسند عملہ کی تعیناتی کرکے ایک پرائویٹ بیٹر کے ذریعے بھتہ کی اگرائی شروع کردی اب جن لوگوں کی شرقی میں تقرری کی ہے ان میں بدر دائود، طارق مگسی،آفتاب زرداری شامل ہیں پیا جسے سہاگن کرے کہ مصداق ان افسران کی تقرری بھی اگلے گریڈ میں کی گئی ہے جو انسپکٹر ہے اسے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جو اے ڈی ہے اسے ڈپٹی ڈائرکٹر کاچارج دیاگیا ہے اس طرح محکمہ کے سینیرز کے محتاط اندازے کے مطابق صرف ضلع شرقی سے 2 کروڑ ماہانہ کمایا جارہاہے جس کا بڑا حصہ سومرو کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری آفس میں تقسیم ہوجاتاہے اس طرح اچھی شہرت کے حامل چیف سیکریٹری کی ناک کے عین نیچے اس کی ساکھ سے کھیلا جارہاہے –

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*