سندھ حکومت نے کراچی میں سڑکوں کی مرمت کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی

کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقی ناصرشاہ، وزیربلدیات سعیدغنی اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں  کراچی میں بارشوں کے دوران متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپےکی منظوری دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر  کے7 اضلاع میں سڑکوں کے پیچ ورک کی ضرورت ہے۔ 

اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی کی سڑکوں کا سروے کررہے ہیں، سروے میں یہ بھی معلوم کررہےہیں وہ سڑکیں کب خراب ہوئیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اگر تعمیریامرمت کی گئی سڑکیں وقت سے پہلےخراب ہوئی ہیں توانکوائری کریں کہ سڑک کس نے بنائی اورکیوں خراب ہوئی؟ جس نے بھی سڑکوں کا ناقص کام کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیراعلیٰ نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ جو سڑکیں تعمیرکریں اس کا نکاسی آب کا نظام بھی بنائیں، ہرسڑک کی سروس لائن بھی ضروربنائی جائے، کراچی کے تمام اضلاع میں فٹ فلائی اوورز، پلوں کی مرمت اور تعمیرہونی ہے، چاہتا ہوں سڑکوں کی مرمت یا تعمیرکاکام بہترین معیار کا ہو۔

میئر کراچی نے اجلاس میں کہا کہ ان تمام کاموں کے لیے ڈیڑھ ارب روپےدرکار ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے ڈیڑھ ارب کے فنڈز دینے کی منظوری دی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*