سندھ حکومت نے ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے، کنور نوید جمیل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست لگائی ہے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ  آئی بی اے سکھر اور سیبا نے ارجنٹ سماعت کی درخواست لگائی گئی تھی جبکہ عدالت نے اسٹے کو برقرار رکھا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے، سندھ کے محکمے پچاس ہزار بھرتیاں کرنے جارہے تھے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں قواعد و ضوابط پر عمل ہو تاکہ کسی کے ساتھ ذیادتی نہ ہو، کراچی کے نوجوان اور سکھر کے نوجوان کو بھی ملازمت ملے گی۔

یا د رہے کہ کچھ ماہ قبل اپنے جارہ پیغام میں کنور نوید جمیل نے کہا تھا کہ کراچی پر قبضے کا پیپلزپارٹی کا خواب آج تک پورا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا تھا کہ قانون کے مطابق ٹاؤنزکی حدبندی کے لیے رہائشیوں کی رائے ضروری ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، کراچی پرقبضے کا پیپلزپارٹی کا خواب آج تک پورا نہیں ہوسکا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*