سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’ شیرا ‘کو سالانہ کتنے کروڑ تنخواہ دیتے ہیں؟

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر  بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا گزشتہ 27 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں۔

یہی نہیں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا امریکی گلوگار جسٹن بیبر کو بھی ان کے دورہ بھارت کے دوران سکیورٹی فراہم کر چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان کے معروف باڈی گارڈ شیرا سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*