سسٹم کی جیت اور ڈی جی کے ڈی اے کی ہار؛ جاوید مائیکل کی بحالی اور نارتھ کراچی میں پلاٹوں پر قبضے کی تیاریاں

جاوید مائیکل جمعے کی رات سسٹم سے متعلق شخص کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کے گھر پہنچا، معاملات حل کیے اور حالات بدل گئے

ڈی جی کے ڈی اے کی انکوائری کا شکار جاوید مائیکل رات کی بارات میں دولہا بن کر نکلا اور لوٹ کھسوٹ کا کھلا اجازت نامہ مل گیا

جاوید مائیکل نے آتے ہی چند ماہ میں بہت تیزی سے یتمیوں ، بیواؤں کے پلاٹوں اور خالی ولاوارث پلاٹوں کو ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک)ڈی جی کے ڈی اے ایک فون پر ڈھیر، جاوید مائیکل کو لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ، ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل نارتھ کراچی کے علاقے میں بھرپور مال بنانے کی پلاننگ کامیاب، تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈیڑھ ماہ قبل ڈی جی کے ڈے اے نے بدنام زمانہ جاوید مائیکل کوعوامی شکایات اور بے تحاشا انکوائریز اور ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل تیزی سے دو نمبریاں کرنے پر کام سے روک دیا تھا اور دونمبرکاموں کی فائلیں طلب کرلی تھیں، جاوید مائیکل نے سسٹم کے طاقتور عناصر سے رابطوں کو متحرک کیا اور گزشتہ جمعے ی رات اپنے مہربان دوست کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کے دربار میں حاضری دی، وزیرصاحت سے معاملات دل کیے ، بس پھر کیا تھا رات میں بارات تیار ہوگئی اور ڈی جی کو فون پر احکامات ملے کہ پیر سے جاوید مائیکل کو بحال کردیا جائے، جاوید مائیکل رات کی بارات کے دولہا بن کر نکلے، ڈی جی کے ڈی اے بے بسی سے ڈھیر ہوگئے ،تما م انکوائری ڈھیر ہوگئی اور انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طحہٰ کو ٹرانسفر کرکے پورے نارتھ کراچی کا چارج جاوید مائیکل کے حوالے کیااور ریٹائرمنٹ سے پہلے کے چند ماہ میں پورے نارتھ کراچی میں دو نمبری کاموں سے لوٹ مارکی کھلی چھٹی دے دی گئی،سیٹ پر براجمان ہوتے ہی جاوید مائیکل نے ریٹائرمنٹ میں اپنے چند ماہ میں بہت تیزی سے یتمیوں ، بیواؤں کے پلاٹوں اور خالی ولاوارث پلاٹوں کو ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق اس نے سب سے پہلے دس کروڑ سے اید کی ایس ٹی۔16سیکٹر5.C/4نارتھ کراچی کے پلاٹس،RS-!,RS.2,RS.3,RS-4,RS-5,RS-6,RS-7ہڑپنے کی تیاری کرلی ہے او رکام شروع کردیا ہے۔، اس ایس ٹی کے بعد بہت سے فائلیں اکٹھی کی گئی ہیں، اور ان کی لیز دو نمبری طریقے سے تبدیل کرنے پرکام جاری ہے ،ادارہ قومی اخبار جاوید مائیکل کی وارداتوں کے شکار ایسے پلاٹوں جو کہ ماضی میں تبدیل ہوچکے ہیں اور مستقبل میں ہونے والے ہیں ، ماضی کے پلاٹس اس کے فرنٹ مینوں اور عزیزوں اور رشتے داروں کے نام پر ہیں،ان کی تحقیقات کررہا ہے، جلد اس کی تفصیلات آئندہ اشاعتوں میں عوام تک پہنچائی جائیں گی،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*