کارڈف: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم برطانیہ میں شائقین کے گھیراؤ پر پریشان ہوگئے۔
ہٹانے کیلیے سیکیورٹی اہلکار کو حکم دے دیا، کارڈف میں انگلینڈ سے تیسرے ٹی20 میچ کے موقع پر پاکستانی کپتان کو دیکھ شائقین قریب آگئے اور ان سے سیلفیز اور ملنے کی درخواست کرنے لگے، جس سے بابربھی پریشان ہوگئے
انھوں نے قریب آنے والے کچھ پرستاروں سے کہا کہ ’’سر پر مت چڑھو‘‘ بابراعظم کے ساتھ حفاظت کیلیے 2 سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے، ان سے بابر نے شائقین کو ہٹانے کیلیے کہا تاہم بعد ازاں انھوں نے کچھ پرستاروں کی اپنے ساتھ تصاویر کی درخواست قبول بھی کرلی