
عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سرفراز احمد کی کرکٹ میں شاندار واپسی۔فنکاروں نے جشن منایا

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سرفراز احمد کی کرکٹ کی دنیا میں چار سال بعد شاندار واپسی۔فنکاروں نے جشن منایا ۔ جشن کا اہتمام نامور ثقافتی و سماجی شخصیت بابر عباسی نے ڈیفینس کے مقامی ہوٹل میں کیا۔جس میں اسٹار ز کرکٹرز سمیت شہرت یافتہ فنکاروں نے شرکت کی۔ٹیلیویژن اور فلم کے نامور اداکار ایوب کھوسہ۔فلم اسٹار سعود۔اداکار نعمان حبیب۔مزاحیہ فنکار ایاز خان۔ماڈل فائق۔سلمان سعید۔حنیف راجا۔گلوکار حسن جہانگیر۔صدف افشاں۔فنکار مزاحیہ جوڑی عرفان ملک۔علی حسن۔اور عابدہ الطاف حسین نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کو خوشبوؤں اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔اس موقع پر نامور کرکٹر فواد عالم۔شعیب محمد۔اور کوئٹہ گلیٹرز کے ندیم عمر نے سرفراز احمد کو پرجوش انداز میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی پر وعلیکم کیا۔تقریب کے میزبان بابر عباسی نے اس موقع پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے جس انداز سے تین ففٹیز اور سینچری بنا کے ناقدین کو اعلی پرفارمینس سے جواب دیا ہے ۔اس کی مثال نہیں ملتی۔تقریب میں شریک ہر چہرہ خوشیوں سی دمک رہا تھا۔ایس ایس پی الطاف حسین۔فیصل ندیم۔ امجد شاہ سمیت میڈیا سے وابستہ کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ہمارے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔اسی لیے آج ہم نے ان کی واپسی پر میلہ سجایا ہے۔مزاحیہ فنکار ایاز خان نے اپنی دل چسپ گفتگو سے محفل کو زعفران بنائے رکھا۔