سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری قتل، ملزمان موٹر سائیکل لے کر فرار

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ ندی کے قریب فائرنگ سے 38 سالہ قاسم ولد یوسف علی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر ناصر محمود کے مطابق پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*