سرجانی: قرض داروں سے بچنے کیلئے شہری کو قتل کرکے اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کار سے لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق اپنے ہی قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے، ملزم نے قرض داروں سے بچنےکیلئے اپنی موت کا ڈراما رچایا اور بے گناہ شہری کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے حلیہ تبدیل کرلیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی، بائیو میٹرک اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے مقتول کی شناخت ہوئی۔

طارق مستوئی نے بتایا کہ ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پرملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*