سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ کونسی فلم بنی؟ نام سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

معروف میزبان اور صحافی یاسر شامی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دعویٰ کیا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے پتا چلا ہے احد رضا ،سجل کو فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ سجل علی کو فلم کے بجائے صرف ڈرامے میں کام کرنے کی اجازت تھی جو اداکارہ کو منظور نہیں تھا اور یہ معاملہ طلاق کی اہم وجہ بنی۔یاسر شامی نے سجل اور احد کے درمیان طلاق کی وجہ بتانے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسکرین شاٹ محفوظ کرلیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ وجہ غلط بھی ہوسکتی ہے کیوںکہ احد رضا خود بھی کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں تو وہ سجل کو کیوں منع کریں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*