سانحہ کارساز کی تفتیش میں تیزی، ملزمہ نتاشہ کی گاڑی کی رفتار کتنی تھی؟

کراچی کی عدالت نے کار ساز حادثہ کیس میں ملزم دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی

کراچی کے اہم سانحہ کارساز کی تفتیش میں مزید تیزی آگئی، سروس روڈ پر ملزمہ نتاشہ کی گاڑی کی رفتار کتنی تھی؟ تفتیشی حکام نے ماہرین سے مدد طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سروس روڈ پر ملزمہ نتاشہ کی گاڑی کی رفتار کتنی تھی؟ تفتیشی حکام نے ماہرین سے مدد طلب کرلی۔

شہرکی بڑی جامعہ سے رفتار ناپنے کیلئے پولیس کے انجینئر سے روابط کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سروس روڈ پرگاڑیوں کی رفتار40کلومیٹرفی گھنٹہ ہونی چاہئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، ملزمہ کے وکیل نے برطانیہ کا ڈرائیونگ لائسنس جمع کروایا ہے۔

ذرائع کے مطابق لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

کار ساز حادثہ کیس میں ملزم دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور

دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے کار ساز حادثہ کیس میں ملزم دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دوران ساعت عدالت نے دانش اقبال کو ماسک ہٹانے کی ہدایت کردی۔

بعدازاں نے ملزم دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل، مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*