سارہ علی خان کو رکشے میں سفر کرنے پر تنقید کا سامنا

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان آج کل ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

سارہ علی خان حال ہی میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے بعد بدقسمتی سے جب ان کی گاڑی انہیں لینے کے لیے وقت پر نہیں پہنچی تو وہ ایک رکشے میں وہاں سے واپس چلی گئیں۔

اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سارہ علی خان ان وائرل ویڈیوز میں گلابی رنگ کے شرارے میں کُھلے بالوں میں سنہری رنگ کے ایئر رنگز بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

لیکن اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھ کر تمام صارفین متاثر نہیں ہوئے۔ 

وائرل ویڈیوز پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی عاجزانہ فطرت کی وجہ سے اُنہیں سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیئے جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نئی فلم کی ریلیز سے قبل کیا گیا ایک پبلِسٹی اسٹنٹ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*