سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی ’غیر قانونی برطرفی‘ کے خلاف 2007 کی ’عدلیہ بچاؤ‘ جیسی تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں عمر سرفراز چیمہ نے موجودہ حکمرانوں کو ’سسلین مافیا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلا آرمی چیف مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے کوئی حل تجویز نہیں کیا گیا تو ہم 2007 کی طرح احتجاجی مہم چلائیں گے جب پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں وکلا برادری، میڈیا اور سول سوسائٹی سمیت مختلف گروپوں سے مشورہ کر رہا ہوں کہ وہ 2007 کے جیسی ہی ایک تحریک شروع کریں جس کے تحت سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کیا گیا تھا۔