سابق مِس امریکا کا ’سوسائیڈ نوٹ‘ سامنے آگیا

گزشتہ روز 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابق مِس امریکا چیزلی کرسٹ کا خودکشی کرنے سے قبل لکھا نوٹ مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ 30 سالہ چیزلی کرسٹ نے خودکشی سے قبل کمرے میں ایک نوٹ چھوڑا جس میں کہا گیا کہ وہ اپنا سب کچھ والدہ کے نام کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ چیزلی کی والدہ بھی سابق مس امریکا کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں، سال 2002 میں چیزلی کی والدہ نے مس امریکا کا تاج پہنا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابقہ مِس امریکا اور تفریحی خبروں کے پروگرام ’ایکسٹرا‘ کی نمائندہ چیزلی کرسٹ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

پولیس حکام کا چیزلی کی موت سے متعلق بتانا ہے کہ چیزلی کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔

چیزلی کو پہلی سیاہ فام ʼمس یو ایس اے‘ کا اعزاز حاصل تھا، وہ ایک ڈویژن ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی تھیں۔

چیزلی ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔

جب چیزلی کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اُس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*