سابق اسکواش چیمپیئن جان شیرخان کے علاج کیلئے 1 کروڑ روپے جاری

جان شیر خان مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ، وزارت بین الصوبائی امور نے درخواست کی تھی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسکواش لیجنڈ کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)سابق اسکواش چیمپئن جان شیرخان کے علاج کیلئے 1 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپیئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی دے۔جان شیر خان مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور وزارت بین الصوبائی امور نے ان کے علاج کیلئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*