زرداری،نواز کا مستقبل نہیں

مریم نوازسرجری کے بجائے ماہر نفسیات سے بھی علاج کرا لیتی،90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی عمران خان لیکر آیا، اگرسابق حکومت دہشت گردی لیکر آئی تو پھر عمران دور میں دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی تھی

جیل میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ن لیگ کے بہت سارے کے ممبران ہم سے رابطے کر رہے ہیں، پریس کانفرنس

رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، شاہد خاقان عہدے سے مستعفی ہوچکے، مفتاح اسماعیل استعفے کے درپے ہیں، شہباز گل، حماد اظہر کی گفتگو

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں، 3 سے 4 ماہ گزار لیں، مریم نواز سرجری کے بجائے کسی ماہر نفسیات سے بھی علاج کرا لیتی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہا موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی عمران خان لیکر آیا، ان کے بیانات سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اگرعمران خان دہشت گردی لیکر آیا تو پھر عمران دور میں دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی کمر توڑ دی ہے، آج ڈالر 272 روپے تک چلا گیا ہے، صورتحال کا حل نکالنے کے بجائے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، پہلے شہباز گل، اعظم سواتی اور پھر مجھے گرفتار کیا، گزشتہ رات کو شیخ رشید، صحافی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا،۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ ججز نے یا تو جسٹس منیر بننا ہے یا آئین کی حفاظت کرنی ہے، اگر 90 دنوں میں الیکشن نہیں ہو گا تو آئین شکنی ہو گی، دونوں گورنرز اگر الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تو آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوں گے، ہم چاہتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کے بعد نئی اپوزیشن نے جنم لینا ہے،ن لیگ کے بہت سارے کے ممبران ہم سے رابطے کر رہے ہیں،ر فواد چوہدری نے کہا کہ نگران وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا، جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزرانے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں ، اس موقع پر شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*