جاوید مائیکل اس سے قبل بھی مختلف الزامات کی زد میں رہے ہیں یتیموں، بیواؤں اور خالی پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنانے جیسے سنگین
.الزامات شامل
مذکورہ افسر کو ان معاملات میں مرکزی کردار حاصل رہا، متنازع اور زیرِ تفتیش افسران کو دوبارہ اہم عہدوں پر تعیناتی سے ادارے کی ساکھ کو نقصان

کراچی(رپورٹ۔اے آر ملک)کراچی میں ایک بار پھر مبینہ طور پر متنازع تقرری کا معاملہ سامنے آگیا ہے، جہاں ریٹائرمنٹ سے محض تین ماہ قبل نارتھ کراچی میں ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات پر کرپٹ افسر اسٹینوگرافر جاوید مائیکل کو دوبارہ نارتھ کراچی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ 20 سال سے جاوید پوسٹنگ بھی نارتھ کراچی میں ہے ذرائع کے مطابق جاوید مائیکل اس سے قبل بھی مختلف الزامات کی زد میں رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد انکوائریاں جاری رہیں، جن میں یتیموں، بیواؤں اور خالی پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنانے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ مذکورہ افسر کو ان معاملات میں مرکزی کردار حاصل رہا ہے۔ادارے کے سنجیدہ افسران کا کہنا ہے کہ ایسے متنازع اور زیرِ تفتیش افسران کو دوبارہ اہم عہدوں پر ریٹائرمنٹ سے قبل تعینات کرنا نہ صرف ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ شفافیت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے اس تقرری پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
