رینجرز جوانوں پر حملہ، یرغمال بنانے، دہشتگردی اور جان سے مارنے کی دھمکیا

رینجرز جوانوں پر حملہ، یرغمال بنانے، دہشتگردی اور جان سے مارنے کی دھمکیاںپیپلز پارٹی رہنماء حافظ عبدالبر اور علی احمد سمیت 35 ملزمان کے خلافگلشن معمار تھانے میںدہشت گردی ایکٹ کے تحت مقسمہ درج

رپورٹ راﺅ عمران

رینجرز جوانوں پر حملہ، یرغمال بنانے، دہشتگردی اور جان سے مارنے کی دھمکیاںپیپلز پارٹی رہنماء حافظ عبدالبر اور علی احمد سمیت 35 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ ، یرغمال بنانے یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت رینجرز کے افسر کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا مدئی کے مطابق الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن دارالارقم اسکول پر رینجرز کمپنی کی ڈیوٹی تھی امیدوار این اے 244 حافظ عبدالبر اور امیدوارپی ایس 116 علی احمد ووٹ ڈالنے پہنچے، دونوں کے ہمراہ مسلح گن مین بھی موجود تھے ووٹ ڈالنے کے بعد چلے گئے اور دوسری مرتبہ پھر واپس اندر آگئے شور شرابہ کیا اور پولنگ کا عمل رکوا دیااطلاع ملنے پر رینجرز کی مزید نفری پولنگ اسٹیشن پر روانہ کردی حافظ عبدالبر اور علی احمد تیسری مرتبہ آئے اور حوالدار کو دروازہ کھولنے کا کہاحوالد نے کہا آپ اندر جاسکتے ہیں لیکن گن مینوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے دونوں کے ہمراہ 30 سے 35 افراد زبردستی دھکے دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن میں گھسے رینجرز وردی پر ہاتھ ڈالا، اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دہشت پھیلائی مسلح گارڈز نے گن لوڈ کرکے کہا کسی نے روکنے کی کوشش کی تو جان سے مار دینگے دونوں امیدواروں اور دیگر نے پولنگ اسٹاف کو یرغمال بنایا ووٹر لسٹیں پھاڑ دی رینجرز کی مذید نفری پہنچی رینجرزاور پولنگ عملے کو آزاد کروایا ان کے گن مینوں سے اسلحہ پکڑ کر تحویل میں لیا اور موبائل فون واپس لیاتمام افراد شورشرابہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*