روس یوکرین جنگ: جرمنی کے دفاعی بجٹ میں بھی ریکارڈ اضافہ، امریکا سے F35 خریدے گا

جرمنی نے رواں سال دفاعی بجٹ کیلئے ریکارڈ 55 ارب ڈالرز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق پیر کے روز پیش کیے گئے سال 2022 کے بجٹ کے مسودے میں جرمنی نے روس اور یوکرین جنگ کے جواب میں اپنے دفاعی بجٹ کو 55 ارب ڈالرز تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمنی اسے تاریخ میں سب سے بڑا دفاعی بجٹ قرار دے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جرمنی کا اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا مقصد آنے والے سالوں میں نیٹو کے اخراجات کے ہدف سے تجاوز کرنا ہے۔

ایک جرمن حکومتی ذرائع نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ بجٹ کے مسودے پر آئندہ چند دنوں میں پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی جبکہ اس سال فوجی اخراجات کے لیے ریکارڈ 55 ارب ڈالرز سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت 2022 سے جرمنی کی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے 100 بلین یوروکے خصوصی فنڈ کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے۔

اس کے علاوہ خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی 35 سے زائد امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیارے بھی خریدےگا۔

جرمن سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ جرمنی نے امریکی لڑاکا طیارے خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*