روس کا یوکرین پر حملہ افسوسناک، جنگ بندی ہونی چاہیے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ افسوسناک ہے کیونکہ اس میں بہت سے شہری جاں بحق ہو چکے ہیں،پاکستان روس یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کر تا ہے ۔

قومی سلامتی کے موضوع پر سیکیورٹی ڈائیلاگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے،پاکستان خطے کے مسائل شراکت داری کی بنیاد پر حل کرنے پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 90ہزار جانوں کی قربانی دی۔شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے ،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*