روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کا سب سے طاقتور میزائل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق روس کی جانب سے گزشتہ روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کیا گیا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ سرمت میزائل میں اعلیٰ قسم کی تکنیکی خصوصیات ہیں اور یہ تمام جدید اینٹی میزائل دفاع پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمت کو سائلو لانچر سے فائر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس میں اہداف کو تباہ کرنے کی طویل ترین رینج ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا میزائل ہمارے ملک کی اسٹریٹجک ایٹمی قوتوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔