روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں کو سزا دینےکا قانون منظور ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوجیوں کی توہین کرنے والوں کو بھی سزاد ینےکے قانون کی منظوری بھی دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے ہوں گے، سنگین نتائج کی حامل فیک نیوز پر15 برس قید کی سزا ہو گی۔
دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خصوصی آپریشن کا مقصد یوکرین کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ آپریشن یوکرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔
روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہتے ہیں، یوکرین کے نیوٹرل ہونے کی آئینی گارنٹی چاہتے ہیں۔