روسی فوج کو روکنے والے نہتے یوکرینی شہریوں کی بہادری کےچرچے، مناظر دیکھیں

روسی فوج کی پیش قدمی روکنےکےلیےنہتے یوکرینی شہریوں کی بہادری کے چرچے پوری دنیا میں ہورہے ہیں۔

اس حوالےسے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نےروسی ٹینک روکنے کی کوشش کی جب کہ روسی گاڑیاں دائیں بائیں راستہ بناتی گزرگئیں۔

روسی ٹینک کی سویلین کار پر چڑھنے کی ویڈیو بھی سامنےآئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روسی ٹینک بظاہر جان بوجھ کر کار پر چڑھا تاہم ٹینک جانےکے بعد لوگوں نےکارمیں موجودشخص کو نکال لیا۔

دوسری جانب  مسلح روسی فوجی کا سامنا کرنے والی یوکرینی خاتون نے پو چھا کہ تم کون ہو؟ یہاں ہتھیاروں کے ساتھ کیا کررہے ہو؟ فوجی نے کہا میں روسی ہوں توخاتون نے کہا تم دشمن ہو ہماری سرزمین پرقبضہ کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*